بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: فیس ادا نہ کرنے پر نجی اسکول میں طالبہ کو ایک ٹانگ پر کھڑا ہونے کی سزا

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ایک نجی اسکول میں طالبہ کو فیس ادا نہ کرنے پر ایک ٹانگ پر کھڑا ہونے کی سزا دے دی گئی۔

واقعے کے خلاف اسکول کے باہر والد کے احتجاج کی ویڈیو وائرل ہونے پر محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری شروع کردی۔

محکمہ تعلیم سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسکول کو دستاویزات سمیت طلب کیا گیا ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک اسکول انتظامیہ بچی سےفیس نہ لے۔

بچی کے والد کا موقف ہے کہ فیس باقاعدگی سے ادا کی جاتی ہے، اسکول نے اچانک اضافی فیس کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔

والد کا کہنا ہے کہ میری غلطی تھی بھی تو سزا مجھے دیتے بچی کو کیوں دی۔

اس سے متعلق اسکول کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ بچی نے 2019ء سے کوئی فیس ادا نہیں کی، فیس نہ لانے پر ٹیچر نے بچی کو 15منٹ کلاس کے باہر کھڑا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.