کراچی کے علاقے فیروز آباد سے نوجوان کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
نوجوان کے اغواء کا مقدمہ معروف صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 817/2022 مغوی فرحان اسرار کے والد عبدالمجید آدم کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
مقدمے میں اغواء کی دفعہ 365، 395، 324، 337 اور 109 عائد کی گئی ہیں۔
مدعیٔ مقدمہ عبدالمجید آدم کے مطابق اغواء کی واردات پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میں گھر کے باہر پیش آئی، جہاں سے سرف گاڑی اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے میرے بیٹے کو اغواء کیا۔
مدعیٔ مقدمہ کے مطابق مبینہ اغواء کے کچھ دیر بعد وہاب نامی شخص نے فون کر کے صلح کرنے کا کہا۔
مدعیٔ مقدمہ عبدالمجید آدم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ صلح کے لیے فون کرنے والا وہاب تاجر عقیل کریم ڈھیڈھی کا خاص آدمی ہے، میرے بیٹے فرحان اسرار کو عقیل کریم ڈھیڈی کے ایماء پر اغواء کیا گیا۔
Comments are closed.