کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسد امان کا فردوس شمیم نقوی سے آمنا سامنا ہو گیا۔
اس موقع پر فردوس شمیم نقوی منحرف رکن اسد امان کو دیکھ کر برہم ہو گئے۔
فردوس شمیم نقوی نے اسد امان سے کہا کہ تمہاری تصویریں دیکھی ہیں، مسکرا تے ہوئے تم ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔
فردوس شمیم نقوی نے مزید کہاک کہ تمہیں شرم نہیں آتی؟ تمہیں کہا تھا کہ پارٹی کے ساتھ رہو۔
اسد امان نے جواب دیا کہ میں پارٹی ہی کے ساتھ ہوں اور کیسے رہوں، آپ نے نہیں کہا تھا کہ آپ جائیں اور بات کریں۔
Comments are closed.