پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی کراچی کے ہوٹل میں ملاقات ہوئی۔
ن لیگی رہنما سے ملاقات سے متعلق فاروق ستار نے کہا کہ شہباز شریف سے دوستانہ خاندانی ملاقات تھی، ن لیگ کا وفد کل ملاقات کیلئے آئے گا وہاں جو بات ہوگی وہیں بتائیں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ این اے 242 سے متعلق جو بھی بات ہوئی تو وہیں بتائیں گے، نتھیا گلی اور مری میں فیملی کے ساتھ انجوائے کیا، باگ ڈور کی ریہرسل کر لی ہے، کل سے الیکشن کے میدان میں اترنا ہے۔
شہباز شریف نے فاروق ستار کو صاحبزادی کی شادی پر مبارک باد اور دعائیں دیں اور کہا کہ مصروفیات کی وجہ سے شادی کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکا۔
Comments are closed.