کراچی میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغانی باشندوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر سے 121 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔
غیر قانونی طریقے سے بارڈر کراس کرنے والے افغانیوں کے خلاف شہر بھر میں پولیس کا کریک ڈاون جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 121 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی کے مختلف علاقوں سے 45 افغانی باشندے گرفتار کیے گئے، ایسٹ پولیس نے 18 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔
ویسٹ کے مختلف علاقوں سے 34 افغان باشندوں کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، سٹی پولیس نے 9 افغانی باشندے گرفتار کیے۔
ڈسٹرکٹ ملیر میں پولیس نے چھاپوں کے دوران غیر قانونی مقیم 14 افغان باشندے گرفتار کرلیے، افغان باشندوں میں مشکوک افراد کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.