جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

کراچی: عید کیلئے بناؤ سنگھار کرنے والے شہری ہئیر ڈریسر شاپ میں لٹ گئے

عید کے موقع پر فیش کے شوقین کئی شہریوں کو قائد آباد کے ایک ہئیر ڈریسر شاپ میں ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ 

اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واردات کراچی کے ضلع ملیر کے تھانہ قائد آباد کی حدود میں واقع بنگالی پاڑہ کے ہیئر ڈریسر کی دکان میں ہوئی۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان نے وہاں پہنچتے ہی دکان کے باہر انتظار میں بیٹھے ایک شخص سے پہلے موبائل فون اور نقد رقم لوٹی۔ 

بعدازاں ملزمان نے دکان کے اندر موجود انتظار میں بیٹھے گاہکوں اور دکان دار سے موبائل فون اور نقد رقم چھینی اور باآسانی فرار ہوگئے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ لطیف ٹاؤن میں ہئیر ڈریسر شاپ، ٹیلرنگ شاپ اور دیگر دکانوں میں بھی وارداتیں ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.