کراچی میں عید سے قبل انٹر سٹی بس مالکان نے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔
مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ کراچی سے حیدر آباد جانے والے مسافروں سے 2 ہزار روپے تک کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔
مسافروں کے مطابق کراچی سے سانگھڑ جانے والے مسافروں سے 2300 تک کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ عام دنوں میں حیدر آباد تک کا کرایہ 500 روپے جبکہ سانگھڑ تک کا کرایہ 700 روپے لیا جاتا ہے۔
مسافروں کا مزید کہنا ہے کہ عید بھی اپنوں میں منانی ہے اس لیے مجبوراً منہ مانگا کرایہ دینا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب بس مالکان کا کہنا ہے کہ واپسی میں گاڑیاں خالی آ رہی ہیں، ڈیزل بھی مہنگا ہے۔
Comments are closed.