کراچی میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز مختلف علاقوں سے 30 ہزار ٹن آلائشیں اٹھا کر لینڈ فل سائیڈز پہنچا دی گئیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک بیان میں بتایا کہ مجموعی طور پر شہر بھر سے 30 ہزار ٹن آلائشیں اٹھا لی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آلائشیں مختلف جگہوں سے اٹھا کر لینڈ فل سائیڈز تک پہنچائی گئیں۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں بنائے گئے 111 کیمپوں سے آلائشیں اٹھا کر فیموگیشن کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ سولڈ ویسٹ اور کے ایم سی کا عملہ دن بھر محنت کرتا رہا جنہیں سلام پیش کرتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے دوسرے روز بھی قربانی کے بعد آلائشیں اٹھانے کا کام جاری رہے گا۔
Comments are closed.