شہرِ قائد کراچی میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنتِ ابراہیمی ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف مقامات پر کچرے کے ڈھیر میں جانوروں کی آلائشیں موجود ہیں۔
بیشتر مقامات پر قربانی کے جانوروں کی آلائشں اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر کی صفائی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر شہر سے 30 ہزار ٹن آلائشیں اٹھا لی گئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ یہ آلائشیں مختلف جگہوں سے اٹھا کر لینڈ فل سائٹس تک پہنچائی گئی ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں بنائے گئے 111 کیمپوں سے آلائشیں اٹھا کر فیومیگیشن کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.