کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام شروع نہیں کیا جاسکا۔
ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ گزشتہ رات مشینری کی مدد سے عمارت کا کچھ حصہ توڑا گیا تھا، جبکہ بقیہ حصہ آج توڑا جائے گا، پھر ملبہ اٹھانے کا کام شروع ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز 3 منزلہ عمارت کا حصہ منہدم ہوکر ساتھ والی عمارت پر گر گیا تھا، حادثے میں 2 خواتین جاں بحق اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل عمارت کو دراڑیں پڑنے کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا تھا، لیکن ایک خاندان سامان لینے عمارت میں آیا تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق کے دیگر علاقوں کی طرح پی آئی بی کالونی میں بھی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے کرپٹ اور راشی افسران کہ پشت پناہی کی وجہ سے غیر قانونی عمارتیں تعمیر کی کی ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
علاقہ مکین کہتے ہیں کہ کمزور بنیادوں والی عمارتوں پر کئی کئی بالائی منزلیں تعمیر کروائی جارہی ہیں اور اس عمارت کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔
Comments are closed.