کراچی کی شارعِ فیصل پر لال کوٹھی کے قریب واقع ایک عمارت سے گر کر 2 مزدور جاں بحق ہو گئے، حادثے کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق مزدور لوہے کی پرانچ ٹوٹنے کے باعث گرے، پرانچ اور اس کے نٹ بولٹ زنگ آلود ہیں، مزدوروں کے لیے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
کرائم سین یونٹ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مزدوروں کی ہلاکت کا واقعہ زیرِ تعمیر عمارت میں کام کے دوران پیش آیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
Comments are closed.