پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ علی زیدی کو کچھ دیرمیں چیک اپ کے لیے کلفٹن کے نجی اسپتال لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو کمر میں تکلیف ہے، وہ ایم پی او کے تحت گھر میں نظر بند ہیں۔
اسپتال منتقلی کے وقت علی زیدی نے بتایا کہ کلفٹن کے اسپتال علاج کے لیے جارہا ہوں، میڈیا سے گفتگو بھی اسپتال میں کروں گا۔
پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلسل سر درد اور کمر میں تکلیف ہے۔
Comments are closed.