کراچی کے علاقے عزیز آباد میں تاجر سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق بھتہ طلب کرنے سے قبل ملزمان نے 27 دسمبر کو تاجر کی کار پر فائرنگ کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ہی تاجر کو کال کرکے بتایا کہ کار پر فائرنگ انہوں نے کی تھی۔
گرفتار ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، 3 سمز اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے ایک کی والدہ اور بہن تاجر کے گھر پر کام کرتی تھیں، جنہوں نے ہی ملزمان کو تاجر سے متعلق معلومات فراہم کیں۔
Comments are closed.