جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع وسطی کراچی نے چوری کے کیس میں عدالتی حکم عدولی پر تھانہ گلبرگ کے ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن آفیسر (ڈی آئی او) کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالتی حکم پر لاک اپ انچارج نے عدالت سے پولیس افسر مرزا حسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔
عدالت نے ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن آفیسر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اور جیل حکام کو مذکورہ پولیس افسر کو 13جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت کے مطابق پولیس افسر چوری کے مقدمے میں ملزم کے خلاف چالان پیش کرنے میں ناکام رہا۔
عدالت نے مزید کہا کہ تفتیشی افسر کو متعدد بار چالان جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ ڈی آئی او کو شوکاز بھی جاری کئے گئے تھے۔ پولیس افسر نے تمام عدالتی احکامات ماننے سے انکار کیا۔ عدالت کے مطابق پولیس افسر کا رویہ عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔
Comments are closed.