بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: عدالت میں3 نائجیرین باشندوں کے اغواء کیس کا چالان پیش

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پولیس نے 3 نائجیرین باشندوں کے اغواء کیس کا چالان پیش کر دیا، چالان میں منشیات اسمگلنگ سے متعلق حیران کن انکشافات کیے گئے ہیں۔

پولیس چالان میں کہا گیا ہے کہ نائجیرین باشندے بین الاقوامی منشیات اسمگل گروہ کا حصہ ہیں، بازیاب نائجیرین باشندے انٹرنیشنل اسمگلرز کی جانب سے بطور ضمانت رکھوائے گئے تھے۔

چالان کے مطابق ملزمان نصرت، جان محمد اور جعفر چرس، کوکین، آئس افریقی ممالک کواسمگل کرتے ہیں، منشیات پاکستان سے سمندری راستے افریقی ممالک میں اسمگل کی جاتی ہے۔

پولیس چالان میں بتایا گیا کہ منشیات کے خریدار بطور ضمانت اپنا ایک آدمی منشیات فروخت کرنے والوں کے پاس رکھواتے ہیں،غیر ملکیوں سے رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعہ پاکستان یا خلیجی ممالک میں وصول کی جاتی ہے۔

رقم وصولی کے بعدبطورضمانت ٹھہرے غیرملکی واپس ان کے ملک بھیج دیئے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.