بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی ضلع وسطی کے تھانے میں خاتون ہیڈ محرر تعینات

کراچی کے مختلف جنرل تھانوں میں خاتون ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے بعد اب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانے میں ایک خاتون پولیس اہلکار کو ہیڈ محرر تعینات کردیا گیا ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سینٹرل محمد معروف عثمان کے مطابق لیڈی ہیڈ کانسٹیبل فائزہ ظہیر کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے یوسف پلازہ تھانے میں ہیڈ محرر تعینات کیا گیا ہے۔ 

تھانے کے ایس ایچ او کے بعد ہیڈ محرر ایک اہم انتظامی عہدہ کہلاتا ہے۔ تھانے کے تمام دستاویزی معاملات کے علاوہ علاقے میں پولیس فورس کی پوسٹنگ اور اہم معلومات ہیڈ محرر کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ 

ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق ایسا انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن کی خواتین پولیس ملازمین کیلئے خود مختاری کی پالیسی کے باعث کیا گیا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ ان کے ڈسٹرکٹ میں مختلف خواتین تھانوں میں منشی کی ڈیوٹی بھی کر رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.