کراچی میں ضلع وسطی بفرزون کا رہائشی نگلیریا سے انتقال کرگیا۔ نگلیریا سے ضلع وسطی میں یہ تیسری موت ہے۔
ترجمان صوبائی محکمہ صحت کے بیان کے مطابق 45 سال کے مریض کو یکم نومبر کو نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق رواں سال نگلیریا سے اموات کی تعداد 11 ہوگئی، کراچی کے ضلع غربی، شرقی، ملیر، کورنگی میں ایک، ایک جبکہ جنوبی میں دو اموات ہوئیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ جامشورو میں بھی نگلیریا سے ایک موت رپورٹ ہوئی۔
Comments are closed.