بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: صفورہ گوٹھ کے گھر میں میاں بیوی کا بہیمانہ قتل

کراچی کے ضلع شرقی کے سچل تھانے کی حدود صفورہ گوٹھ میں میاں بیوی کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لیے پولیس حرکت میں آ گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سچل کے علاقے صفورہ گوٹھ کے 1 گھر سے 62 سالہ مکین ظہور احمد اور ان کی اہلیہ 55 سالہ نگہت طاہرہ کی خون میں لت پت لاشیں ملی ہیں۔

ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے مطابق مقتولین کا تعلق فیصل آباد سے تھا، دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔

خاتونِ خانہ کی لاش بیڈ روم اور مرد کی لاش کچن میں تھی۔

پولیس کے مطابق مقتولین کے بیٹے نے دہرے قتل کی اطلاع پولیس کو دی۔

مقتولین کے بیٹے مصطفیٰ کے مطابق وہ رات 1 بجے گھر آیا اور سو گیا، صبح 11 بجے دودھ والا دودھ کی سپلائی کے لیے آیا اور دروازہ بجا رہا تھا، مسلسل دروازہ بجانے پر وہ نیند سے بیدار ہوا اور دودھ لینے کے لیے دروازے کی طرف جا رہا تھا تو والدہ کو بیڈ روم میں خون میں لت پت دیکھا جبکہ والد ظہور کچن میں پڑے ہوئے تھے۔

مصطفیٰ کے مطابق گھر کے دروازے پورے بند تھے اور گھر کا سامان بھی جوں کا توں موجود تھا۔

سچل پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع کا معائنہ کیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گھر سے کوئی چیز غائب نہیں ہوئی اور نہ ہی مقتولین کی جانب سے مزاحمت کے آثار دیکھے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود تنازعہ کی بنا پر ایک گھر میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کو گلے پر تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے، آلۂ قتل بھی موقع سے نہیں مل سکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شریف النفس میاں بیوی کے قتل پر اہلِ محلہ حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ محلے کے ایک گھر پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہوا ہے، اس کی ریکارڈنگ سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.