کراچی کے علاقے صدر میں ریگل چوک کے قریب مارکیٹ میں آگ لگ گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کچرے میں لگی تھی، جسے بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کی گاڑی بھی روانہ کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کو آگ بجانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پہلے بھی کوآپریٹو مارکیٹ اور اس سے متصل مارکیٹ میں آگ لگ چکی ہے جس سے بڑا نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کو فوری طور پر امدادی کارروائی کے لیے بھیجا جائے، اگر کسی دوسرے ادارے کی ضرورت بڑے تو ان سے بھی مدد حاصل کریں۔
واضح رہے کہ ریگل چوک صدر کا مصروف ترین علاقہ اور کاروباری مرکز ہے۔
کراچی میں گذشتہ روز آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 500 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئی تھیں۔
Comments are closed.