my senior hookup reviews office hookup is there a real hookup app hookup Vincentown New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: صدر بم دھماکے کا دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حب ریور روڈ پر کارروائی کر کے دہشت گردی کے ملزم کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت  گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم شیراز علی کراچی کے علاقے صدر بم دھماکے میں بھی ملوث رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ کی خفیہ اطلاع پر حب ریور روڈ سے عمل میں آئی۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مرشد بازار کے قریب ایک بیکری اور ہوٹل کے باہر ہوا جہاں رات کے اس پہر کافی چہل پہل ہوتی ہے۔

پولیس نے کہا کہ گرفتار ملزم شیراز علی کے قبضے سے تیار بم ڈیٹونیٹر اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ رواں سال 12 مئی کو  کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں زوردار دھماکا ہوا تھا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، جبکہ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.