بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان

محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

مون سون ہوائیں ایک بار پھر سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے، تھر پارکر ، ننگر پارکر اور اطراف میں 13 سے 15 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.