
کراچی میں ناردرن بائی پاس کے علاقے میں قائم شیر شاہ پل کے جوائنٹ کھل گئے۔
پل کے آہنی جوائنٹ غیر متوازن ہونے سے موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہو رہے ہیں۔
شیر شاہ پل کے جوائنٹ کھلنے سے بلدیہ ٹاؤن سے شہر کی طرف آنے والے ٹریک پر کئی موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے ناردرن بائی پاس پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں سے اپیل کی گئی ہے کہ دورانِ سفر احتیاط اور تیز رفتاری سے گریز کریں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.