کراچی کے علاقے شیر شاہ میں 18 دسمبر کو ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیرِ علاج شیر شاہ بم دھماکے کا زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
اس ہلاکت کے بعد واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہو گئی، جبکہ 7 زخمی افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
جاں بحق جمیل احمد کی میت کو ایمبولینس کے ذریعے راجن پور شفٹ کیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد بینک کی عمارت کا نالے میں گر جانے والا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔
ریسکیو آپریشن کے باعث گلبائی پل اور روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ دوسرے روڈ پر ڈبل ٹریفک چلایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.