پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر کراچی میں پارٹی کارکنان احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔
شہر قائد میں شارع فیصل نرسری پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔
احتجاج کے دوران فی الوقت ایئرپورٹ سے صدر جانے والے ٹریک پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
ادھر شارع فیصل پر احتجاج کے دوران ٹریفک پولیس احتیاطاً طلب کرلی گئی۔
مظاہرے میں تحریک انصاف کے رہنما عمران اسمعیل، خرم شیر زمان، بلال غفار اور دیگر موجود ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.