کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔
پولیس اہلکاروں ہیڈ کانسٹیبلز رحمٰن اور عبدالحکیم کی نمازِ جنازہ میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور رینجرز کے افسران نے شرکت کی۔
شہداء کے ورثاء، رشتے داروں اور دوست و احباب بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔
پولیس کے خصوصی دستے نے شہداء کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
آئی جی سندھ نے شہداء کے ورثاء سے اظہارِ یک جہتی کیا اور پولیس اہلکاروں کی جرأت و بہادری کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔
Comments are closed.