اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

کراچی: شہری کو قتل کرنیوالے ڈاکوؤں کو عوام نے پتھر مار کر ہلاک کر دیا

کراچی غربی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شہری جاں بحق اور اس کے 2 بیٹے زخمی ہو گئے، مشتعل افراد نے دونوں ملزمان کو پتھر مار مار کر ہلاک کر دیا۔

سرجانی ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او یاسین گجر کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7 اے میں 2 بھائی ذیشان اور نعمان گھر کے باہر گلی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ 2 مسلح ملزمان نے انہیں یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی۔

پولیس کے مطابق اس دوران ان کے والد سلیم بھی گھر سے باہر نکلے تو ملزمان نے خطرہ بھانپ کر فائرنگ شروع کر دی جس سے ذیشان، ان کا بھائی نعمان اور والد سلیم شدید زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے ہاکس بے میں واقع عبدالرحمٰن گوٹھ کے قریب عوام کے تشدد سے 1 شخص ہلاک ہو گیا، پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران لوگوں نے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، شہریوں کے تشدد اور پتھراؤ کرنے سے دونوں ملزمان موقع پر ہلاک ہو گئے۔

زخمیوں اور سلیم کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.