بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

کراچی: شہریوں کا مبینہ ڈاکوؤں پر تشدد، ایک ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، جن میں سے ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ میں شہریوں نے 2 مبینہ ڈاکوؤں پر تشدد کیا ہے، جن میں سے ایک مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ڈاکوؤں سے اسلحہ، مسروقہ موبائل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.