کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے سکندر گوٹھ میں شوہر نے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔
مقتولہ شازیہ کے ماموں زاہد نے بتایا کہ مقتولہ 8 بچوں کی ماں تھی ، ملزم مقتولہ کا خالہ زاد اور گھر داماد تھا۔
ملزم شاہد نے 12 مئی کو بھی شازیہ کو گلے پر چھری پھیر کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی جس کی ایف آئی آر موجود ہے۔
انویسٹی گیشن پولیس نے جانبداری کا مظاہرہ دکھایا اور ملزم زاہد کو گرفتار کرنے سے گریز کیا، اگر پولیس ملزم شاہد کو اس وقت گرفتار کر لیتی تو شازیہ کے بچے اپنی ممتا سے محروم نہ ہوتے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کو کاروبار کرنے کے لیے گاڑیاں بھی خرید کر دیں وہ اس نے فروخت کر دیں اب گھر بیچنا چاہتا تھا۔
واردات کے وقت ملزم کے ساتھ اس کی 3 سے 4 ساتھی آئے تھے جو گھر کے باہر کھڑے رہے۔
ملزم نے شازیہ پر پہلے تشدد کیا اور اس کے بعد فائرنگ کرکے آلہ قتل سمیت فرار ہوگیا۔
Comments are closed.