کراچی میں ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی نے شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ کو عمر قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمہ بینا کو عمر قید کی سزا سنائی۔
اپنے فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ حالات اور واقعات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملزمہ کو سزائے موت نہیں سنائی۔
عدالت نے عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ ہدایت کی کہ ملزمہ 10 لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو ادا کریں گی۔
دوسری جانب عدالت نے ملزمہ کے دوست ریحان عرف سونی کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔
Comments are closed.