کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں بیوی اور تین بیٹیوں کے قتل کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ نے نماز جنازہ سے متعلق بھی اطلاع نہیں دی ہے۔
دوسری جانب بیوی اور تین بیٹیوں کے قتل کے ملزم فواد نے ابتدائی بیان دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں سے قرض لے رکھا تھا، بیوی کے روز روز کے جھگڑوں سے بھی تنگ تھا۔
ملزم فواد کا کہنا ہے کہ سمجھاتے سمجھاتے تھک گیا تو سوچا سب کو مار کر خود کو ختم کرلوں ، بیوی واش روم گئی تو پیچھے سے بیٹیوں کو جان سے مار دیا، پھر بیوی کو قتل کر کے ان انویسٹرز کو تصویریں بھیج دیں ، جنہیں پیسے واپس کرنے تھے ۔
Comments are closed.