بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ

کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی اندھا دھند لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک ہو گیا ہے۔

شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں بجلی کاشارٹ فال ساڑھے7 ہزار میگاواٹ ہو گیا ہے۔

ملک کے بڑے شہروں میں 5 گھنٹے تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں 8 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.