کراچی کے اسٹیل ٹاؤن تھانے کی پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں مقابلے کے بعد 2 ڈاکوئوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر شہری کو قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ہیں۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن کے در محمد گوٹھ میں مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا۔
ہلاک ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن میں سادہ لباس پولیس اہلکاروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان مارے گئے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈکیتی میں مزاحمت پر شہری بہادر خان کو قتل کیا تھا۔
مذکورہ شہری کو قتل کرنے والے ملزمان کی گولیوں کے خول 30 بور پستول کے ہیں جبکہ ہلاک ملزمان کے قبضے سے بھی 30 بور کے پستول ملے ہیں۔
مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
Comments are closed.