جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث سابق پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران  شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث سابق پولیس اہلکار سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث ہیں، ملزمان نے شہری کو اغوا کرکے 70 ہزار روپے تاوان وصول کیا۔

اورنگی میں ڈکیتی کے الزام میں عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ مقدمہ شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مزید  تحقیقات جاری ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو اغوا کرتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کیلئے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے حوالے کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.