جمعہ 7؍شوال المکرم 1444ھ28؍اپریل 2023ء

کراچی: شارع فیصل پر عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کی شارع فیصل پر نرسری کے علاقے میں واقع عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔

آگ چھت پر لگی تھی جس نے بعد میں عمارت کو اپنی لپٹ میں لے لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، کولنگ کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لیے اسنارکل طلب کی گئی تھی۔

کراچی میں شارعِ فیصل پر واقع 16 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ایک اسنارکل اور 3 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔

اسنارکل کے علاوہ سیڑھیاں لگا کر لوگوں کو متاثرہ عمارت سے نکالا گیا۔

متاثرہ عمارت کے ساتھ موجود عمارت میں گزشتہ ماہ آگ لگی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.