کراچی میں شارعِ فیصل پر واقع 16 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔
محکمۂ فائر بریگیڈ نے عمارت میں آگ لگنے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی۔
فائر بریگیڈ کی رپورٹ کے مطابق آگ عمارت کے میز نائن فلور پر لگی جو بالائی منزلوں تک پھیلتی گئی، آگ لگنے کے باعث عمارت کی ان منزلوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آگ لگنے سے گراؤنڈ اور میز نائن فلور مکمل طور پر جل گئے، آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا۔
واضح رہے کہ رات گئے کراچی کی شارع فیصل پر نرسری کے قریب 16 منزلہ عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
عمارت کی آگ پر 12سے زائد فائر ٹینڈر اور 2 اسنارکل کی مدد سے قابو پایا گیا تھا۔
Comments are closed.