کراچی کی شارعِ فیصل پر لال کوٹھی کے قریب واقع ایک عمارت سے گر کر 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق مزدوروں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب عمارت سے 2 مزدوروں کے گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
جائے وقوع پر شواہد اکٹھے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ پہنچ چکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ مزدوروں کی ہلاکت کا واقعہ زیرِ تعمیر عمارت میں کام کے دوران پیش آیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.