جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق، ملزمان زیرحراست

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے بچے کی ہلاکت کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے 2 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔

حکام کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.