کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس فائرنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار نہیں کر پائی۔ لڑکے کی لاش عباسی اسپتال منتقل کردی گئی۔
کراچی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی کے باوجود اورنگی ٹاﺅن بخاری کالونی میں شادی کی تقریب میں آزادانہ ہوائی فائرنگ سے 12 سال کا لڑکا جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک لڑکے عمر کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی۔
مرنے والا لڑکا دولہا کا رشتہ دار تھا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کس نے کی ہے۔
کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے موقع سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔ ہوائی فائرنگ میں چھوٹا اسلحہ استعمال کیا گیا اور ایک گولی چھت پر کھڑے مرنے والے لڑکے کو لگی۔
اگر لواحقین نے قانونی کارروائی نہیں کی تو پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کرے گی۔
Comments are closed.