کراچی پولیس نے خاتون کو ہراساں کرکے خود کشی پر مجبور کرنے کے کیس میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک چھ ملزمان کو گرفتار کیا چکا ہے، تین کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں تین روز پہلے خاتون نے محلے کے اوباش افراد کے بلیک میل کرنے اور بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر خود کشی کرلی تھی۔
اس سے قبل پولیس نے وقاص سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جس کے بعد عدالت نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والی خاتون نے دوست کو روتے ہوئے میسجز کیے اور ملزمان کے نام بتائے تھے۔
پولیس نے یہ بھی بتایا کہ خاتون نے اپنی دوست کو آڈیو میسجز میں ہراساں اور بلیک میل کرنے کا انکشاف بھی کیا تھا۔
Comments are closed.