کراچی سے کوئلہ لے کر ساہیوال جانے والی مال بردار ریل گاڑی پنو عاقل کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کی وجہ سے اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ منڈیروں کے مقام پر پیش آیا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکھر سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو ہنگامی بنیاد پر راستے میں ہی روک دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق یوسف والا کول اپ ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتری ہیں، اس حادثے میں ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے سکھر ہیڈ کوارٹرز سے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے اندرون ملک جانے والے ٹریک کو آئندہ چند گھنٹوں میں بحال کردیا جائے گا۔
Comments are closed.