کراچی جنوبی کے گزری پولیس تھانے کے عملے نے حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرکے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم رہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم شیر دراز عرف شیر خان ملک میں مختلف بڑی دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایف سی اور آرمی پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ تنظیم کے 5 بڑے دہشت گرد کمانڈروں کے ساتھ کام کر چکا ہے۔
دوران تفتیش یہ بھی معلوم ہوا کہ ملزم دہشت گردی کے حوالے سے دہشت گرد تنظیموں سے ملاقات کے لیے افغانستان بھی جا چکا ہے۔
ملزم کے قبضے سے ایک ہینڈ گرنیڈ گولہ اور ایک 30 بور پستول برآمد ہوا۔
ملزم کے خلاف مقدمات 162/2022، 163/2022 کا اندراج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.