کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گلستان جوہر اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر الگ الگ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابوالحسن اصفہانی روڈ سے گرفتار ملزم سے ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے، ملزم نے فرقہ وارانہ بنیاد پر کئی افراد کو قتل کیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر سے گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم شہر میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد بیرون ملک چلا گیا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ ملزم وقتاً فوقتاً پاکستان آکر ری گروپنگ کا کام کر رہا تھا۔
Comments are closed.