پیر 8 ذیقعد 1444ھ 29؍مئی 2023ء

کراچی سے پی ٹی آئی کے ایم این اے اسلم خان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے اسلم خان نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو حالات پیدا ہوئے اس میں پی ٹی آئی سے علحیدگی کا اعلان کرتا ہوں، ہم سے بہتر آپ لوگوں کو پتہ ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔

اسلم خان کا کہنا ہے کہ میرے خاندان میں کسی نے سیاست نہیں کی، سیاست گندی ہے سب کو معلوم ہے، میں نے اپنے حلقے میں بہت کام کیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رہنما اور سابق ایم این اے نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم ملک کو ٹھیک کرنے آئے تھے، 9 مئی کو ملک بھر میں جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنہوں نے کرایا، جو ملوث تھے انہیں پکڑا جائے اور سزا دی جائے، جو بے گناہ ہیں انہیں چھوڑا جائے۔

اسلم خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ اسلم خان پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر این اے 254 عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.