منگل8؍ربیع الثانی 1445ھ24؍اکتوبر 2023ء

کراچی سے لاہور جانے والے لیگی کارکن کا ٹرین میں انتقال

کراچی سے جانے والے ٹرین کے کاررواں نواز شریف میں ایک کارکن کا انتقال ہوگیا۔

لیگی رہنما محمد زبیر کے مطابق متوفی کارکن کی شناخت 60 سالہ کرامت کے نام سے کی گئی ہے۔

محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کارکن محراب پور جنکشن کے قریب ٹرین میں اچانک طبعیت بگڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔

متوفی کرامت شہباز گوٹھ سپر ہائی وے کراچی کا رہائشی تھا، متوفی کی لاش ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف آج وطن واپس آئیں گے اور لاہور میں جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.