
اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی سے چرس کی بڑی مقدار صابن کی پیکنگ میں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے اور کارروائی کے دوران 24 کلو گرام چرس برآمد بھی کرلی ہے۔
اے این ایف کے مطابق ایک کارروائی کے دوران کراچی سے خانپور کے لیے بک کرائے گئے پارسل کے مشکوک ہونے کے دوران چھان بین کی گئی تو اس میں سے مجموعی طور پر 24 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔
حکام کے مطابق برآمد شدہ مواد کو صابن کی پیکنگ میں بڑی مہارت سے چھپایا گیا تھا-
یہ پارسل وطن یار عارف نامی شخص کی جانب سے بھیجا جا رہا تھا، برآمد شدہ مواد کی عالمی منڈی میں قیمت ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
اے این ایف نے تمام سامان تحویل میں لے لیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.