اتوار 4؍رمضان المبارک 1444ھ26؍مارچ 2023ء

کراچی سے راولپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بوگی ٹوٹنے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے مطابق بوگی ٹوٹنے کا واقعہ بولاری اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق خستہ حال بوگی ویلڈنگ سے جوڑی گئی تھی، اب جسے کاٹ کر علیحدہ کیا جائے گا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے 152 کلومیٹر دور بولاری اسٹیشن کے قریب ٹرین کا پریشر لیک ہوا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.