بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی سے خیبر تک چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی سے خیبر تک گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں، لوگ لکڑیوں اور کوئلوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہیں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کل گیس صنعتوں کو فراہم کی جا رہی ہے نہ گھریلو صارفین کو دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ ٹرمینلز کی صلاحیت استعمال کرنے میں ناکام ہے، اسٹوریج اور ٹرانسمیشن کے مسئلے کو بھی حل ہی نہیں کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کاکہنا ہے کہ سردی عروج پرآئی نہیں اور گیس لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے، 16 نوٹس لینے کہ بعد بھی یہ مہنگائی کم نہیں کرسکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ توانائی بحران سپلائی نہیں حکومتی نااہلی اور بدترین گورننس کی وجہ سے ہے، توانائی پالیسی نہ ہونے اور اداروں میں رابطے کے فقدان کی قیمت ملک و عوام ادا کررہے ہیں۔

پی پی کی نائب صدر شیری رحمٰن نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باوجود بحران ختم نہیں ہوا بلکہ بڑھ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.