اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

کراچی: سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں دوست ملوث نکلے

کراچی کے علاقے ملیر میں سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان کا کہنا ہے کہ ان سے اتفاقیہ طور پر فائر ہوگیا تھا، ملزمان سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول زبیر پر اس کے دوستوں انس اور عبدالرحیم نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے اگر اتفاقیہ طور پر فائر ہوا تھا تو بھی انہوں نے اس کی جان بچانے کی کوشش نہیں کی اور زبیر تقریباً ایک گھنٹے تک جائے وقوعہ پر طبی امداد کیلئے تڑپتا رہا، اگر اسے بروقت اسپتال منتقل کردیا جاتا اور طبی امداد مل جاتی تو شاید اس کی جان بچ جاتی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اس کی لاش بھی فارم ہاؤس میں پھینک دی اور پولیس ہیلپ لائن مدد گار ون فائیو پر کال کرکے جھوٹی اطلاع دی کہ نامعلوم ڈاکو فارم ہاؤس میں گھس گئے اور مزاحمت پر زبیر کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔

 پولیس نے ملزمان کے قبضے سے واقعے میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.