کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں واقع مقامی ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے گداگری کرنے والے بچے کو قتل کر دیا۔
مقتول بچہ ہوٹل کے باہر گداگری کر رہا تھا کہ ریسٹورنٹ کے سیکیورٹی گارڈ نے بھیک مانگنے سے منع کیا۔
سیکیورٹی گارڈ نے بات نہ سننے پر بچے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد ملزم سیکیورٹی گارڈ جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
Comments are closed.