کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور ہی کیش وین لے کر فرار ہو گیا، کیش وین میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی۔
ملزم نے کیش وین سے رقم کار میں منتقل کی اور فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ہے، کورنگی صنعتی ایریا میں نجی سیکیورٹی کمپنی کا ڈرائیور کیش وین لے کر فرار ہوا، کیش وین میں موجود دیگر سیکیورٹی گارڈ واقعے کے وقت نجی بینک سے رقم لینے گئے ہوئے تھے۔
وین میں 6 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم موجود تھی، ملزم نے سیکٹر 16 کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کیش کار میں ٹرانسفر کیا اور وین چھوڑ کر ساتھیوں کے ہمراہ کار میں فرار ہوا۔
پولیس نے کیش وین قبضے میں لے کر فارنزک ایکسپرٹ سے ملزمان کے فنگر پرنٹ حاصل کر لیے اور کیش وین کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ملزم وین ڈرائیور کو 3 ماہ قبل ملازمت سے نکال دیا تھا گیا تھا اور چند روز قبل ہی وہ دوبارہ ملازمت پر رکھا گیا تھا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی بھی ملی ہے جس میں کیش وین اور ملزم کے ساتھیوں کی کار ساتھ ساتھ چل رہی ہے، دونوں گاڑیاں ایک ساتھ آ کر رکتی ہیں، ملزم کیش وین ڈرائیور اس میں سے نکلتا ہے اور رقم کار میں منتقل کر کے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہو جاتا ہے۔
Comments are closed.